بھارت: پرانے کنویں میں گر کر 13 افراد ہلاک

بھارتی ریاست اترپردیش کے دیہات کش نگرمیں شادی کی تقریب میں شریک 13 افراد کنویں میں گرکرہلاک ہوگئے

1780146
بھارت: پرانے کنویں میں گر کر 13 افراد ہلاک

بھارت میں خواتین اوربچوں سمیت 13 افراد کنویں میں گرنے سے ہلاک ہوگئے۔

خبر کے مطابق، بھارتی ریاست اترپردیش کے دیہات کش نگرمیں شادی کی تقریب میں شریک 13 افراد کنویں میں گرکرہلاک ہوگئے۔

مرنے والوں میں ایک سال کا بچہ اور10سال کی لڑکی شامل ہیں۔

حکام کہا کہنا ہے کہ مرنے والے افراد سلیب سے ڈھکے پرانے کنویں پربیٹھے تھے جووزن زیادہ ہونے کے باعث ٹوٹ گئی اورتمام افراد کنویں میں گرگئے۔

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے حادثے میں ہلاک افراد کے خاندانوں سے اظہارہمدردی کیا ہے اور 4 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے۔



متعللقہ خبریں