طالبان وفد ناروے کے دورے پر

متوقع ملاقاتوں کا طالبان کو تسلیم کرنے سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن ہم ملک کو عملی طور پر چلانے والوں کے ساتھ بات کرنے پر مجبور ہیں: وزیر خارجہ آنیکن ہٹفیلٹ

1766390
طالبان وفد ناروے کے دورے پر

افغانستان کی طالبان انتظامیہ کا وفد آئندہ ہفتے ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں متوقع مذاکرات میں شرکت کرے گا۔

ناروے وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق طالبان نمائندوں کو 23 تا 25 جنوری کو  اوسلو مدعو کیا  گیا ہے۔

بیان کے مطابق طالبان وفد ،ناروے حکومت کے بعض اتحادی ممالک اور سِول سوسائٹیوں کے نمائندوں کے ساتھ ملاقاتیں کرے گا۔ تاہم ان ملاقاتوں میں کون سے ممالک شرکت کریں گے اس بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

ناروے کی وزیر خارجہ آنیکن ہٹفیلٹ نے  انسانی بحران کے بارے میں اندیشوں کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں درپیش اور لاکھوں انسانوں کو متاثر کرنے والا بحران حقیقی معنوں میں  تباہی شمار  کیا جا سکتا ہے۔

ہٹفیلٹ نے کہا ہے کہ متوقع ملاقاتوں کا طالبان کو مشروع حیثیت دینے یا پھر انہیں تسلیم کرنے سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن ہم ملک کو عملی طور پر چلانے والوں کے ساتھ بات کرنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم حالات کو زیادہ گھمبیر ہونے اور انسانی تباہی کا سبب بننے کی اجازت نہیں دیں گے۔



متعللقہ خبریں