بنگلہ دیش: 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کے لئے کورونا ویکسین لازمی قرار دے دی گئی

ویکسین نہ لگوانے والے طالبعلم کمرہ جماعت میں داخل نہیں ہو سکیں گے: بنگلہ دیش وزارت تعلیم

1759971
بنگلہ دیش: 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کے لئے کورونا ویکسین لازمی قرار دے دی گئی

بنگلہ دیش میں اسکول جانے والے طالبعلموں کے لئے کورونا وائرس ویکسین لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

بنگلہ دیش وزارت تعلیم کے جاری کردہ بیان کے مطابق تعلیمی اداروں کو 12 سال سے زائد عمر کے طالبعلموں کو ویکسین لگانے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 15 جنوری کے بعد ویکسین نہ لگوانے والے طالبعلم کمرہ جماعت میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔

خدماتِ صحت ڈائریکٹریٹ DGHS کے مطابق ملک میں ایک ہفتے کے دوران کووِڈ۔19 کی وجہ سے ہلاکتوں کی شرح میں 15 فیصد اور کووِڈ۔19 کیسوں کی تعداد 115 فیصد اضافہ ہوا ہے۔



متعللقہ خبریں