چین: لینڈ سلائیڈنگ، 14 افراد ہلاک

صوبہ گوئیجو میں ایک تعمیراتی مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے

1756853
چین: لینڈ سلائیڈنگ، 14 افراد ہلاک

چین کے جنوب مغرب میں ایک تعمیراتی مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

چین گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک CGTN کے مطابق صوبہ گوئیجو کے شہر بیجی میں ایک تعمیراتی مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کا حادثہ پیش آیا ہے۔

واقعے میں 17 افراد مٹی تلے دب گئے ہیں۔

خبر کے مطابق زمین میں دبے 3 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ دیگر 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں