افغانستان: طالبان فورسز کی گاڑی پر بم حملہ

دارالحکومت کابل میں طالبان فورسز کی گاڑی پر بم حملہ، ایک شخص ہلاک 2 زخمی

1722276
افغانستان: طالبان فورسز کی گاڑی پر بم حملہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان فورسز کی گاڑی پر بم حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام سے موصول معلومات کے مطابق کابل کے دہمزنگ چوک میں طالبان فورسز کی گاڑی پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔

حملے میں ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

عینی شاہدوں کے مطابق زخمیوں کی تعداد 7 ہے۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔



متعللقہ خبریں