انڈونیشیا: داعش سے وابستہ جہادی گروہ کا سرغنہ جھڑپ میں مارا گیا
جاری بیان کے مطابق علی کلورا پولیس اور فوج کے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران سولاویسی جزیرے کے ایک گاؤں میں مارا گیا ہے
1707720
انڈونیشیا میں ملک کے مطلوب ترین عسکریت پسند کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
یہ عسکریت پسند ایسٹ انڈونیشیا مجاہدین نامی جہادی گروہ کا سربراہ تھا اور اس تنظیم کی وابستگی داعش سے بھی تھی۔
جاری بیان کے مطابق علی کلورا پولیس اور فوج کے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران سولاویسی جزیرے کے ایک گاؤں میں مارا گیا ہے۔
اسی طرح ہلاک ہونے والے ایک دوسرے عسکریت پسند کی شناخت جاکا رمضان کے نام سے کی گئی ہے۔
علی کلورا ایسٹ انڈونیشیا مجاہدین کے سربراہ اس وقت بنے تھے، جب سن دو ہزار سولہ میں اس تنظیم کے سابق لیڈر سانتوسو کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔
متعللقہ خبریں
افغانستان، سیلاب سے کم از کم افراد لقمہ اجل
ملک کے شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب آیا