امریکہ نے کابل ہوائی اڈے کی فضائی ٹریفک کا کنٹرول سنبھال لیا

آئندہ کے 48 گھنٹوں میں تقریباً 6 ہزار امریکی فوجیوں  کی ہمراہی میں متعلقہ  انخلا آپریشن  سر انجام دیا جائیگا

1691837
امریکہ نے کابل ہوائی اڈے کی فضائی ٹریفک کا کنٹرول سنبھال لیا

متحدہ امریکہ  نےاعلان کیا ہے کہ   یہ افغان دارالحکومت کابل  سے امریکی شہریوں کے با حفاظت طریقے سے انخلا کے لیے   کابل ہوائی اڈے  کی فضائی ٹریفک کا نظام  اپنے ہاتھ میں لے گا۔

امریکی  وزارتِ دفاع  و  خارجہ کے مشترکہ  بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ امریکی  شہریوں اور امریکہ کے حمایتی  افغانیوں کے باحفاظت اس ملک سے انخلا کو ممکن بنانے کے زیرِ مقصد کابل ہوائی اڈے کے  گرد  ونواح میں سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

اس دائرہ کار میں  آئندہ کے 48 گھنٹوں میں تقریباً 6 ہزار امریکی فوجیوں  کی ہمراہی میں متعلقہ  انخلا آپریشن  سر انجام دیا جائیگا ، جس  کے لیے ہوائی اڈے کی فضائی ٹریفک کا نظام امریکی  عملے کے ہاتھ میں ہو گا۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ عمل کچھ مدت تک جاری رہے  گا اس آپریشن میں امریکہ کے حمایتی  2 ہزار کے لگ بھگ افغان شہریوں  کو  امریکہ لایا جائیگا۔  جبکہ بعض کو  دیگر ممالک کو پہنچایا جائیگا۔

وزارت دفاع کے ایک عہدیدار نے اپنا نام خفیہ رکھنے کی شرط پر سی این این کو بتایا ہے کہ  اتوار  کی شب سے کابل ہوائی اڈے کی فضائی ٹریفک کا کنٹرول امریکی عملے نے سنبھال لیا ہے۔

امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس  نے بھی ایک تحریری بیان میں واضح کیا ہے کہ  کابل  سفارتخانے کے تمام تر عملے کو شہرسے با حفاظت طریقے سے نکالتے ہوئے انہیں کابل ہوائی اڈے کے جوار میں   مقیم کیا جارہا ہے۔



متعللقہ خبریں