بھارت:کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی،درجنوں ہلاک و زخمی

بھارتی شہر پونے میں کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے

1653834
بھارت:کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی،درجنوں ہلاک و زخمی

بھارتی شہر پونے میں کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

خبر کے مطابق، پونے کے علاقے پیرنگوت میں کیمیکل فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی۔

اس حادثے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جو جھلس کر زخمی ہوئے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوع پر پہنچا اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔

امدادی کارروائیوں کے دوران 20 سے زائد افراد کو بحفاظت فیکٹری سے باہر نکال لیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔

فیکٹری انتظامیہ کے مطابق فیکٹری میں 38 افراد کام کر رہے تھے۔ 

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ متاثرہ فیکٹری میں سینیٹائزرز تیار کے جا رہے تھے۔



متعللقہ خبریں