میانمار: مسلح نسلی گروپوں اور میانمار فورسز کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 80 فوجی ہلاک

صوبہ کایاہ میں مارشل لاء مخالف مسلح نسلی گروپوں اور میانمار فورسز کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 80 فوجی ہلاک ہونے کا دعوی

1650202
میانمار: مسلح نسلی گروپوں اور میانمار فورسز کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 80 فوجی ہلاک

میانمار کے مشرقی صوبے کایاہ میں مارشل لاء مخالف مسلح نسلی گروپوں اور میانمار فورسز کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 80 فوجی ہلاک ہونے کا دعوی کیا گیا ہے۔

یکم فروری کو مارشل لاء کے بعد قائم کی جانے والی کارین اقوام دفاعی فورسز KNDF کے ترجمان نے روزنامہ 'دی ایراوادے' کے لئے ،حالیہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں ہونے والی جھڑپوں سے متعلق، بیان جاری کیا ہے۔

نام کو پوشیدہ رکھتے ہوئے ترجمان نے کہا ہے کہ کل صوبے کے دارالحکومت 'لوئی کاو 'سے تقریباً 150 فوجی آپریشن کے لئے 'دیموسو' روانہ ہوئے لیکن راستے میں KNDF کے عسکریت پسندوں کی گھات میں آ گئے۔

جھڑپوں میں میانمار فورسز کے  80 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ میانمار فوج نے جوابی کاروائی میں  دیموسو کے رہائشی علاقوں پر فضائی حملے کئے ہیں۔

KNDF کے ترجمان نے کہا ہے کہ میانمار فورسز نے ڈرون طیاروں کی مدد سے رہائشی علاقوں پر کم از کم 6بم پھینکے ہیں تاہم انہوں نے شہری جانی نقصان کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔

کل کی جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد سے متعلق میانمار فوج کی طرف سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔



متعللقہ خبریں