چین میں شرح آبادی میں کمی کے بعد حکومت نے 3 بچے پیدا کرنے کی اجازت دے دی

گزشتہ 10 سال کے دوران ملک میں  آبادی میں اضافے کی شرح انتہائی کم  سطح  تک رہی

1648996
چین میں شرح آبادی میں کمی کے بعد حکومت نے 3 بچے پیدا کرنے کی اجازت دے دی

چینی صدرکی سربراہی میں ہونے والے اہم اجلاس کے بعد حکومت نے صرف دو بچوں کی پالیسی کا خاتمہ کرتے ہوئے جوڑوں کو تین بچے پیدا کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ ملک میں ہونے والی حالیہ مردم شماری کے نتائج کے پیش نظر کیا گیا ہے جس کے مطابق گزشتہ 10 سال کے دوران ملک میں  آبادی میں اضافے کی شرح انتہائی کم  سطح  تک رہی ۔ اس کمی  پر قابو پانے کے لیے حکومت نے  گزشتہ دو بچوں کے فیصلے میں ترمیم کی ہے۔

چین میں ہونے والی مردم شماری کے نتائج مئی کے اوائل میں جاری کیے گئے تھے جس میں بتایا گیا ہےکہ گزشتہ سال چین میں 12 ملین بچے پیدا ہوئے گزشتہ سال 12 ملین بچوں کی پیدائش 1960 کے بعد سے بچوں کی پیدائش کی کم ترین شرح ہے۔

 باور رہے کہ 2016 میں چین میں 18 ملین بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔

 

 

 



متعللقہ خبریں