ملائیشیا: ہیلی کاپٹر گر گیا، 5 افراد زخمی

صوبہ سیلانگور میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 5 افراد زخمی ہو گئے

1607573
ملائیشیا: ہیلی کاپٹر گر گیا، 5 افراد زخمی

ملائیشیا کے صوبہ سیلانگور میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

سیلانگور امدادی ٹیم کے مطابق ائیر بس H125 ہیلی کاپٹر سبانگ ائیر پورٹ سے اڑنے سے مختصر مدت کے بعد مقامی وقت کے مطابق 9 بج کر 18 منٹ پر گر گیا۔

امدادی ٹیم کے جاری کردہ بیان کے مطابق ہیلی کاپٹر میں موجود افراد میں سے ایک شخص   سر سے اور ایک ٹانگ سے زخمی ہوا ہے جبکہ باقی 3 افراد کو معمولی زخم آئے ہیں۔

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس ٹیموں کے مطابق حادثے میں ہیلی کاپٹر میں آگ نہیں لگی اور حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ ملائیشیا میں  حالیہ 5 ماہ کے دوران یہ چھٹا ہیلی کاپٹر حادثہ ہے۔



متعللقہ خبریں