لداخ میں کشیدگی کم کرنے کا فیصلہ،ہند۔چین افواج پیچھے ہٹانے پر متفق

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ پینگانگ جھیل کے شمالی اور جنوبی کناروں سے فوجوں کو ہٹانے پر رضامندی ظاہر کی گئی ہے

1582412
لداخ میں کشیدگی کم کرنے کا فیصلہ،ہند۔چین افواج پیچھے ہٹانے پر متفق

لداخ میں کشیدگی کم کرنے کے لئے چین اور بھارت کے درمیان سمجھوتہ طے پا گياہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فریقین نے بعض مقامات سے اپنی فوجیں پیچھے ہٹانی شروع کر دی ہیں۔

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ پینگانگ جھیل کے شمالی اور جنوبی کناروں سے فوجوں کو ہٹانے پر رضامندی ظاہر کی گئی ہے۔

راج ناتھ سنگھ نے یہ بھی کہا کہ دیگر متنازعہ علاقوں سے متعلق فی الحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔



متعللقہ خبریں