چین: آئس کریم میں کورونا وائرس کی نشاندہی

آئس کریم بناے والی کمپنی کے دروازے کو مہر بند کر دیا گیا ہے اور کمپنی کے عملے کی کورونا ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں

1565839
چین: آئس کریم میں کورونا وائرس کی نشاندہی

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے نواحی شہر تیانجن میں تیار کی گئی آئس کریم میں کورونا وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق آئس کریم بناے والی کمپنی 'ڈاکیاو ڈاو فوڈ' کے دروازے کو مہر بند کر دیا گیا ہے اور کمپنی کے عملے کی کورونا ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔

وائرس زدہ آئس کریم  کے اسٹاک کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ آئس کریم کے 29 ہزار کارٹن ابھی فروخت نہیں ہوئے اور فروخت ہونے والے کارٹنوں کو بھی واپس جمع کر لیا گیا ہے۔

چین حکومت کے مطابق آئس کریم میں استعمال کئے گئے سوکھے دودھ کو نیوزی لینڈ اور پھٹے ہوئے دودھ کے پاوڈر کو یوکرائن سے منگوایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بیجنگ حکومت نے دعوی کیا تھا کہ 2019 کے اختتام میں ووہان سے ابھرنے والا کورونا وائرس  اصل میں بیرونی ممالک سے درآمد کی گئی مصنوعات سے پھیلا ہے۔



متعللقہ خبریں