مقبوضہ جموں و کشمیر کے جریدے کا ٹویٹر اکاؤنٹ بھارت نے بند کرا دیا

مناظر تشدد کی حوصلہ افزائی نہیں کرتےبلکہ اس کے بر عکس سویلین پر تشدد کی  گواہی دیتے ہیں، جریدہ ایڈیٹر

1556164
مقبوضہ جموں و کشمیر کے جریدے کا  ٹویٹر اکاؤنٹ بھارت نے بند کرا دیا

مقبوضہ جموں و کشمیر میں شائع ہونے  والے ہفتہ وار جریدے کشمیر والا کے سماجی رابطوں کے ٹویٹر اکاؤنٹ کو بند کر دیا گیا۔

ٹویٹر سے جاری کردہ اعلان کے مطابق جریدے کی 29 اگست کو بھارتی سیکورٹی قوتوں کی جموں و کشمیرمیں عاشورہ جلوس نکالنے والے مسلمانوں پر ربٹر کی گولیا ں برسانے کے واقع کی رپورٹنگ میں مناظر کو جگہ دینے کو جواز بنایا گیا ہے۔

جریدے کے ایڈیٹر و پروپرائیٹر  فہد شاہ نے اپنے ذاتی ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ مذکورہ مناظر اگست 2020 میں پولیس کے مسلمانوں کے پر امن جلوس کے خلاف جارحیت کی عکاسی کرتے تھے۔ یہ مناظر تشدد کی حوصلہ افزائی نہیں کرتےبلکہ اس کے بر عکس سویلین پر تشدد کی  گواہی دیتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں