کابل میں بم دھماکہ،نائب گورنر سمیت تین افراد ہلاک

وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ بم نائب گورنر کی بکتر بند گاڑی کے ساتھ لگایا گیا تھا جس سے دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں

1545834
کابل میں بم دھماکہ،نائب گورنر سمیت تین افراد ہلاک

افغان دارالحکومت کابل میں بم دھماکے اور مسلح حملے میں کم از کم تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

افغان حکام کے مطابق  آج پیش آنے والے اس واقعے میں نائب صوبائی گورنر محبوب اللہ محبی بھی ہلاک ہوگئے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ بم نائب گورنر کی بکتر بند گاڑی کے ساتھ لگایا گیا تھا جس سے دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں نائب گورنر کی سیکریٹری بھی شامل ہے۔

دوسری جانب  حملے کے ایک  دیگر واقعے میں مسلح شخص نے ایک پولیس افسر کو ہلاک کردیا۔

ان حملوں کی ابھی تک کسی گروہ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔



متعللقہ خبریں