تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہرے، ایمرجنسی نافذ کردی گئی

ایمرجنسی کے تحت ملک میں 4 سے زائد افراد کے اجتماعات پر پابندی ہوگی۔ نئے حکم نامے کے تحت بینکاک میں 20 سے زائد مظاہرین گرفتار بھی کرلیا گیا ہے

1509683
تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہرے، ایمرجنسی نافذ کردی گئی

تھائی لینڈ میں حکومت کےخلاف مظاہرے روکنے کے لیے ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

خبر کے مطابق، تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہرے روکنے کے لیے ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ایمرجنسی کے تحت ملک میں 4 سے زائد افراد کے اجتماعات پر پابندی ہوگی۔ نئے حکم نامے کے تحت بینکاک میں 20 سے زائد مظاہرین گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ تھائی لینڈ میں مظاہرین وزیراعظم کے استعفی اور شاہی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

بینکاک میں مظاہرے کی اپیل طالب علم رہنماوں کی جانب سے دی گئی تھی۔

مظاہرین گزشتہ رات سے تھائی وزیر اعظم کے دفتر کے باہرمظاہرہ کررہے تھے جس کے بعد حکام نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے ۔

 



متعللقہ خبریں