افغانستان: طالبان کا حملہ، 6 سکیورٹی اہلکار ہلاک

عسکریت پسندوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 6 سکیورٹی اہلکار ہلاک، 2 زخمی

1457607
افغانستان: طالبان کا حملہ، 6 سکیورٹی اہلکار ہلاک

افغانستان میں طالبان عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں 6 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

تحصیل لوگر پولیس ڈائریکٹریٹ کے ترجمان شاہ پور احمد زئی نے ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ لوگر کے علاقے قلعہ احمد زئی میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 6 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔ جھڑپ میں عسکریت پسندوں کو بھی جانی نقصان ہوا ہے۔

دوسری طرف ملک کی قومی سلامتی شوریٰ کے ترجمان فیصل نے کہا ہے کہ حالیہ ایک ماہ کے دوران طالبان حملوں میں 129 شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے حالیہ ایک مہینے میں طالبان کی طرف سے 456 حملے کئے گئے جن کے نتیجے میں 129 شہری ہلاک اور 291 زخمی ہوئے ہیں۔

فیصل نے کہا ہے کہ طالبان امن کا مضبوط ارادہ نہیں رکھتے۔



متعللقہ خبریں