گزشتہ ایک ہفتے میں طالبان نے 23 شہریوں کو ہلاک کر ڈالا

طالبان کے  یہ جرائم نا قابلِ قبول ہیں، قومی سلامتی کونسل

1453340
گزشتہ ایک ہفتے میں طالبان نے 23 شہریوں کو ہلاک کر ڈالا

افغانستان میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران طالبان کی جانب سے کیے گئے حملو ں میں 23 شہری مارے گئے۔

قومی سلامتی کونسل کی  جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ طالبان عسکریت پسندوں نے حالیہ ایک ہفتے میں 16 علاقوں میں پر تشدد کاروائیاں کیں، جس دوران  23 شہری لقمہ اجل بن گئے۔

ان واقعات میں 45 شہریوں کے زخمی ہونے کی بھی وضاحت کرنے والے اعلان  میں زور دیا گیا ہے کہ طالبان کے  یہ جرائم نا قابلِ قبول ہیں۔

دوسری جانب طالبان نے تا حال اس موضوع پر کوئی  بیان جاری نہیں کیا۔

 



متعللقہ خبریں