افغانستان، طالبان نے فوجی تھانے پر مسلح حملہ کرتے ہوئے 12 فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

حملے کے بعد چھڑنے والی جھڑپ میں 5 عسکریت پسند مارے گئے جبکہ دس زخمی ہوئے

1437661
افغانستان، طالبان نے فوجی تھانے پر مسلح حملہ کرتے ہوئے 12 فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

طالبان عسکریت پسندو ں نے شمالی افغانستان کے صوبے جزجان کی تحصیل اکچا  میں ایک فوجی تھانے پر حملے میں 12 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔

جزجان دفترِ گورنر کے ترجمان عبدل معروف آذر نے اخباری نمائندوں کو بتایا ہے کہ طالبان دہشت گردوں نے بالائی حصار  فوجی تھانے  پر مسلح حملہ کیا۔

ان کا کہنا  تھا کہ اس دوران 12 فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔  علاوہ ازیں 4 فوجیوں کو طالبان نے یرغمال بھی بنا لیا۔

انہوں نے بتایا کہ حملے کے بعد چھڑنے والی جھڑپ میں 5 عسکریت پسند مارے گئے جبکہ دس زخمی ہوئے، علاقے کو اضافی فوجی کمک روانہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کو پسپا کر دیا گیا ہے۔

طالبان نے اس حملے کے بارے میں تا حال کوئی اعلان جاری نہیں کیا۔



متعللقہ خبریں