کابل کی جامع مسجد میں دھماکہ،نامور عالم دین ہلاک

افغان دارالحکومت کابل میں واقع وزیر اکبر خان جامع مسجد میں بم حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے جن میں سے ایک نامور عالم دین تھے

1428470
کابل کی جامع مسجد میں دھماکہ،نامور عالم دین ہلاک

 افغان دارالحکومت کابل میں واقع وزیر اکبر خان جامع مسجد میں بم حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔

 بتایا گیا ہے کہ ہلاک شدگان میں سے ایک نامور عالم دین امام محمد ایاز نیازی بھی شامل تھے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرین  نے بتایا کہ یہ بم حملہ گزشتہ شام نماز مغرب کے دوران کیا گیا  جس میں  شدید زخمی ہوئے  عالم دین کو اسپتال لے جایا گیا مگر وہ دم توڑ چکے تھے۔

 ترجمان کا کہنا ہے کہ  حملے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ مسجد کے احاطے میں ایک دیگر  موجود بم کو بھی ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

 حملے کی ذمے داری  کسی نے فی الوقت قبول نہیں کی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں