چین کورونا وائرس کے امتحان سے گزر رہا ہے، اموات کی تعداد 2 ہزار 983 تک پہنچ گئی

حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 38 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور 119 نئے مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے

1371443
چین کورونا وائرس کے امتحان سے گزر رہا ہے، اموات کی تعداد 2 ہزار 983 تک پہنچ گئی

چین میں کورونا وائرس  کی وجہ سے اموات کی تعداد 2 ہزار 983 تک پہنچ گئی ہے۔

چین نیشنل ہیلتھ کمیشن کی طرف سے جاری کئے گئے تحریری بیان کے مطابق وباء کی وجہ سے حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 38 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور 119 نئے مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کووِڈ۔19 کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 983 تک پہنچ گئی ہے تو دوسری طرف  صحت یابی کے بعد ہسپتالوں سے فارغ کئے جانے والوں کی تعداد  بھی 49 ہزار 856افراد کے ساتھ بہتری دکھا رہی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کووِڈ۔19 چین کے صوبہ ہوبئے  کے شہر ووہان سے 12 دسمبر  کو اُبھرا  اور مختصر مدت میں نہ صرف ملک کے اندر بلکہ بیرونی ممالک میں بھی پھیل گیا جس کے بعد عالمی ادارہ صحت کی طرف سے ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں