ملائیشیا نے اپنے 107 شہریوں کو چین سے نکال لیا

ملائیشیا نے اپنے 107 شہریوں کو چین میں کورونا وائرس کے مرکزی شہر ووہان سے نکال لیا

1352883
ملائیشیا نے اپنے 107 شہریوں کو چین سے نکال لیا

ملائیشیا نے اپنے 107 شہریوں کو چین میں کورونا وائرس کے مرکزی شہر ووہان سے نکال لیا ہے۔

اطلاع کے مطابق شہریوں کے انخلاء کے لئے ملائیشیا کا ائیر ایشیا طیارہ کل  شام چین کے بین الاقوامی ووہان تیانہے ائیر پورٹ  پر اترا اور آج ملائیشیا کے مقامی وقت کے مطابق 5 بج کر 57 منٹ پر بین الاقوامی کوالالمپور ائیر پورٹ پر پہنچ گیا ہے۔

طیارے نے  چین میں کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں تعاون کے لئے 5 لاکھ ربڑ کے دستانے بھی ووہان  کے محکمہ صحت کے حکام کے حوالے کئے ہیں۔

ووہان سے نکالے گئے 107 شہریوں کو ہیلتھ کنٹرول کے بعد دو ہفتے تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

توقع ہے کہ ملائیشیا رواں ہفتے کے دوران اپنے باقی شہریوں کو بھی ووہان سے  نکال لے گا۔



متعللقہ خبریں