بھارتی زیر کنٹرول کشمیر دو حصوں میں منقسم،مودی سرکار نے اعلان کردیا

مودی سرکار 5 اگست کے سیاہ فیصلے دفعہ  370 کے خاتمے کے دوسرے مرحلے کے تحت آج سے جموں و کشمیر اور لداخ کو دو حصوں میں تقسیم کرکے بھارتی قوانین نافذ کر  دیئے ہیں۔

1297803
بھارتی زیر کنٹرول کشمیر دو حصوں میں منقسم،مودی سرکار نے اعلان کردیا

بھارتی زیر کنٹرول  کشمیر کی تاریخ میں آج ایک اور سیاہ ترین دن ہے کیونکہ ریاست کو 2 حصوں جموں و کشمیر اور لداخ میں باضابطہ طور تقسیم کر دیا گیا ہے ۔

مودی سرکار 5 اگست کے سیاہ فیصلے دفعہ  370 کے خاتمے کے دوسرے مرحلے کے تحت آج سے جموں و کشمیر اور لداخ کو دو حصوں میں تقسیم کرکے بھارتی قوانین نافذ کر  دیئے ہیں۔

ان  نئے قوانین کے تحت دیگر ریاستوں کے ہندو شہریوں کو مقبوضہ  کشمیر میں جائیداد خریدنے اور مستقل رہائش کا حق حاصل ہوگیا ہے۔

مودی سرکار نے کشیدگی کے تناظر میں ہوائی اڈوں اورریلوے اسٹیشنوں  پرہائی الرٹ جاری کردیا ہے اور وادی میں دفعہ144کا نفاذ بھی کر دیا گیا ہے۔

 بھارت نے جموں و کشمیر کے لیے گریش چندر اور لداخ کیلیے آر کے ماتُھر کو گورنر تعینات کیا ہے۔

واضح رہے کہ 5 اگست سے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 87 روز سے فوجی محاصرہ ہے اور مواصلاتی ذرائع بھی معطل ہیں۔

متعللقہ خبریں