بھارتی وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، شاہ سلمان سے ملاقات

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے الریاض میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی جس میں دفاعی شعبے میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا

1297076
بھارتی وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، شاہ سلمان سے ملاقات

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔

گزشتہ روز ہونے والی اس ملاقات میں ہند - سعودی عرب کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت بھی موجود تھی۔

نریندر مودی اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد نے شاہ سلمان سے مصافحہ کیا۔

 ملاقات کے بعد شاہ سلمان کی طرف سے بھارتی وفد کے لیے ظہرانے کا خصوصی انتظام کیا گیا



متعللقہ خبریں