امریکی ایوان نمائندگان اسپیکر کا اچانک دورہ افغانستان،اعلی عہدےداروں سے ملاقات

امریکی  ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی اور کانگریس کے سینئر ارکان غیرا علانیہ دورے پر افغانستان پہنچے جہاں انہوں نےافغان صدر اشرف غنی اور  چیف ایگزیکیوٹیو عبداللہ عبداللہ سے ملاقاتیں کیں

1291760
امریکی ایوان نمائندگان اسپیکر کا اچانک دورہ افغانستان،اعلی عہدےداروں سے ملاقات

امریکی  ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی اور کانگریس کے سینئر ارکان غیرا علانیہ دورے پر افغانستان پہنچ چکے ہیں۔

خبر کے مطابق، نینسی پلوسی گزشتہ روز کابل پہنچیں جہاں انھوں نے افغان صدر اشرف غنی اور  چیف ایگزیکیوٹیو عبداللہ عبداللہ سے ملاقاتیں کیں۔

نیسنی پلوسی نے افغانستان کا دورہ ایسے موقع پر کیا ہے کہ جب امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر بھی اُسی روز افغانستان پہنچے ہیں۔

 اسپیکر اور وزیر دفاع کے ایک ہی روز دورہ افغانستان کو "اتفاق" قرار دیا جا رہا ہے جبکہ مارک ایسپر کا کہنا تھا کہ ان کے دورے کا مقصد امن معاہدے کا حصول ہے اور آگے بڑھنے کا یہی بہترین طریقہ ہے۔

نینسی پلوسی کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شدید مخالف سمجھا جاتا ہے اور انہوں نے صدر کے مواخذے کی تحقیقات کا بھی اعلان کر رکھا ہے جبکہ ان کے اچانک دورۂ افغانستان کو بھی خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔

 



متعللقہ خبریں