بھارت: 2 منزل عمارت گر گئی،10 افراد ہلاک

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک 2 منزلی عمارت گرنے سے 10 افراد ہلاک  ہو گئے

1287510
بھارت: 2 منزل عمارت گر گئی،10 افراد ہلاک

بھارت میں ایک 2 منزلہ عمارت گرنے سے 10 افراد ہلاک  ہو گئے۔

 مقامی  پریس کے مطابق ، یہ  حادثہ  ریاست اتر پردیش  کے شہر  ولید پورمیں پیش آیا  ۔

محکمہ پولیس  کے عہدے دار پرکاش سنگھ  کا کہنا ہے کہ گیس سیلنڈر پھٹنے کے سبب اس حادثے میں 10 افراد ہلاک اور 15 تاحال ملبے تلے دبے ہیں۔

 عینی شاہدین   کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی اور عمارت سے شعلے   بڑھنے لگے۔

 ریاستی وزیر اعلی  یوگی آدیتیہ ناتھ نے ہلاک شدگان  اور زخمی ہونے والوں  کے ورثا٫  کو سرکاری مدد کا یقین  دلایا ہے۔



متعللقہ خبریں