حسینہ واجد اور نریندر مودی کے درمیان سمجھوتہ طے پا گیا

روہینگیا مسلمانوں کی صورتحال کو بہتر بنانے اور ان کی بحفاظت اپنے ملک واپسی کے لئے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد اور بھارت  کے وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان سمجھوتہ طے پا گیا

1282595
حسینہ واجد اور نریندر مودی کے درمیان سمجھوتہ طے پا گیا

روہینگیا مسلمانوں کی صورتحال کو بہتر بنانے اور ان کی بحفاظت اپنے ملک واپسی کے لئے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد اور بھارت  کے وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق حسینہ واجد نے اپنے دورہ بھارت کے  دوران مودی سے ملاقات کی۔

مذاکرات کے بعد جاری کئے گئے مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماوں نے بنگلہ دیش کی سرحدوں میں واقع مہاجر کیمپوں میں مقیم روہینگیا مسلمانوں  کو اضافی انسانی امداد فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق مذاکرات میں میانمار  کے علاقے رخائن  کی سلامتی  اور سوشو۔اکانومک شرائط  کی بہتری کے لئے ضروری اقدامات  کا فیصلہ کیا گیا ہے اور لاکھوں کی تعداد میں روہینگیا  مہاجرین  کی محفوظ شکل میں ملک واپسی  کے موضوع پر اتفاق رائے کیا گیا ہے۔

دونوں رہنماوں کے درمیان تجارت، توانائی اور رسل و رسائل کے  موضوعات پر بھی متعدد سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں