مقبوضہ کشمیر میں کرفیو میں نرمی لائے جانے کا دعوی

حکومت نے حالات کو معمول پر لانے کے زیرِ مقصد مقامی انتطامیہ سے اسکولوں کی سرگرمیاں بحال کرنے کا کہا ہے

1278072
مقبوضہ کشمیر میں کرفیو میں نرمی لائے جانے کا دعوی

دعوی کیا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر  کے محاصرے میں نرمی لائی گئی ہے۔

ہندوستانی چینل دور درشن نیوز کے حوالے سے   نشر ہونے والی خبر کے مطابق 5 اگست کو خصوصی حیثیت ختم کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے 22 علاقوں میں کرفیو کے نفاذ کو ختم کر دیا گیا ہے۔

حکومت نے حالات کو معمول پر لانے کے زیرِ مقصد مقامی انتطامیہ سے اسکولوں کی سرگرمیاں بحال کرنے کا کہا ہے۔

اس سے قبل بھی مودی سرکار کے کرفیو کو ختم کرنے کا دعوی کیا گیا تھا تا ہم کل نماز جمعہ سے قبل"امن و امان  کی صورتحال کو جاری رکھنے" کے بہانے کی آڑ میں اس میں دوبارہ سختی لائی تھی۔

واضح رہے کہ جموں وکشمیر میں ہندوستانی افواج نے 5 اگست سے ابتک ہنگامی حالت نافذ کر رکھی ہے اور دارالحکومت سری نگر اور دیگربڑے شہروں کے ایک بڑے حصے کو پولیس رکاوٹوں اور خاردار تاروں سے بند کر رکھا ہے۔

سیر و سفر کی ممانعت ہونے  کی وجہ سے عوام گلی کوچوں میں نکلنے سے قاصر ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے اور دکانیں و کاروباری مراکز بند پڑے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں