بھارت: گائے ذبح کرنے کی وجہ سے 3 افراد پر تشدد، ایک ہلاک

صوبہ جھارکھنڈ کی تحصیل کھُنتی میں گائے ذبح کرنے کے دعوے  کے ساتھ ہندو جتھے کے حملے کا نشانہ بننے والے 3 افراد میں سے ایک ہلاک ہو گیا

1274760
بھارت: گائے ذبح کرنے کی وجہ سے 3 افراد پر تشدد، ایک ہلاک

بھارت کے صوبہ جھارکھنڈ کی تحصیل کھُنتی میں گائے ذبح کرنے کے دعوے  کے ساتھ ہندو جتھے کے حملے کا نشانہ بننے والے 3 افراد میں سے ایک ہلاک ہو گیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی خبر کے مطابق کھُنتی پولیس نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جھار کھنڈ کی تحصیل کھُنتی میں گائے ذبح کرنے کے دعوے سے حملے کا نشانہ بننے والے 3 افراد میں سے ایک زیر علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔

دیہاتیوں کی اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور حملے کا نشانہ بننے والے 3 افراد کو ہسپتال منتقل کیا۔

تاہم ان میں سے ایک شخص  کو بچایا نہیں جا سکا۔

پولیس نے حملے سے متعلق 8 افراد کو حراست میں لینے کا اعلان کیا ہے۔



متعللقہ خبریں