انڈونیشیا، جنگلات کی آگ میں ملوث ہونے کے الزام میں 185 افراد گرفتار

6 صوبوں میں تا حال جاری جنگلات کی آگ کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں

1270738
انڈونیشیا، جنگلات کی آگ میں ملوث ہونے کے الزام میں 185 افراد گرفتار

انڈونیشیا کے مختلف صوبوں میں تقریباً دو ماہ سے جاری جنگلات کی آگ  کا موجب بننے کا مورد ِ الزام ٹہرائے گئے 185 افراد حراست میں لے لیے گئے ہیں۔

نیشنل سیکورٹی   دفتر کے ترجمان دیدی پراستیو  کا کہنا ہے کہ 6 صوبوں میں تا حال جاری جنگلات کی آگ کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔   اس دائرہ کار میں 185 افراد کو حراست میں لیتے ہوئے ان کے بیانات قلم بند کیے گئے ہیں اور جنگلات کے تحفظ قانون کے مطابق ، جرم ثابت ہونے والوں کو زیادہ سے زیادہ دس سال کی سزائے قید  دی جا سکتی ہے۔

ثماٹرہ  اور بورنیو جزیرے  میں جنگلات کی آگ سے پیدا ہونے والے دھوئیں سے متاثرہ علاقوں میں بڑھنے والی ماحولیاتی آلودگی عوامی صحت کے لیے مضر ہے تو بعض اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کو وقفہ دے دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جنگلات کی آگ خاصکر مئی تا ستمبر کے دورانیہ میں خشک موسم کے باعث اور کسانوں کے حکومت سے اجازت لیے بغیر اراضی پر کاشت کرنے کے زیر مقصد جان بوجھ کر لگائی جاتی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں