پاکستان حقیقت کا اعتراف کرتے ہوئے بھارت کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی سے باز آجائے

بھارتی دفترِخارجہ: ھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کا  جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ ڈیموکریسی کی عوامی سطح پر حوصلہ افزائی کرے گا

1251004
پاکستان حقیقت کا اعتراف کرتے ہوئے بھارت کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی سے باز آجائے

بھارتی  دفترِ خارجہ کے ترجمان رویش کمار  کا کہنا ہے کہ پاکستان کو حقیقت کا اعتراف اور بھارت کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی سے باز آجانا چاہیے۔

این ڈی ٹی وی کی خبر کے مطابق  ترجمان کمار نے پریس بریفنگ میں نیو دہلی اور اسلام آباد کے درمیان کشیدگی کا موجب بننے والے جموں کشمیر کے معاملے پر اپنے جائزے پیش کیے۔

پاکستان کی جانب سے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات کی سطح میں گراوٹ، دو طرفہ تجارت اور ٹرینوں و بسوں  کے سفروں کو روکنے کی مذمت کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کمار  نے  دعوی کیا ہے کہ پاکستانی انتظامیہ  کی کاروائیاں یکطرفہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ" پاکستان کو حقائق کا اعتراف کرتے ہوئے  بھارت کے داخلی معاملات میں دخل اندازی سے باز آجانا چاہیے۔"

کمارکے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کا  جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ ڈیموکریسی کی عوامی سطح پر حوصلہ افزائی کرے گا، ہمارے ملک کے اس فیصلے  نے پاکستان کو 'پریشان ' کیا ہے۔

 انہوں نے پاکستان کو سفارتی چینل کو کھلے رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی آئین ہمیشہ حاکمیت کی علامت رہا ہے اور اب کے بعد بھی ایسا ہی ہوگا۔

 



متعللقہ خبریں