چین میں لیکیمہ طوفان نے تباہ کاریاں مچا رکھی ہیں
سچیانگ صوبے کے 6 شہروں کو بری طرح متاثر کرنے والے امسال کے نویں طوفان لیکیمہ سے ابتک 13 افراد کی ہلاکتوں اور 16 کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں
چین کے مشرقی علاقوں میں مؤثر ہونے والے لیکیمہ طوفان نے 13 انسانوں کی جان لی ہے تو 16 افراد لا پتہ ہیں۔
چینی قومی ٹیلی ویژن سی سی ٹی وی کی خبر کے مطابق آج صبح ملک کے مشرقی ساحلوں سے ٹکرانے والے لیکیمہ طوفان نے سچیانگ صوبے کو اپنے زیرِ اثر لیا ہے۔
سچیانگ صوبے کے 6 شہروں کو بری طرح متاثر کرنے والے امسال کے نویں طوفان لیکیمہ سے ابتک 13 افراد کی ہلاکتوں اور 16 کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔
صوبے میں 30 لاکھ انسانوں کو متاثر کرنے والے اس طوفان کے پیش نظر 7لاکھ باون ہزار افراد جبکہ شنگھائی سے 2 لاکھ 53 ہزار افراد کو محفوظ مقامات کو منتقل کیا گیا ہے۔
فی گھنٹہ 187 کلو میٹر کی رفتار سے آندھی آنے کا موجب بننے والے سمندری طوفان کے سچیانگ صوبے کے بعد آنہوئی ، فوسیان، چیانگ سو اور شنگھائی میں بارشوں کا موجب بننے کی پشین گوئی کی گئی ہے۔
اس بات کا تخمینہ بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ لیکیمہ ملک کے شمال اور مغرب کی جانب اندرونی علاقوں کی جانب بھی بڑھ سکتا ہے۔
خیال رہے کہ چینی قومی محکمہ موسمیات نے کل مذکورہ طوفان کے حوالے سے ریڈ الارم جاری کیا تھا۔
متعللقہ خبریں
لیبیا نے 163 غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن کو ملک بدر کر دیا
لیبیا میں اقامہ نہ رکھنے والے غیر قانونی تارکین کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں
روسی فوج میں خدمات انجام دینے والے دو بھارتی شہری یوکرین میں ہلاک
روس سے ہندوستانی شہریوں کو بھرتی نہ کرنے اور مسلح شہریوں کو فوری طور پر آزاد کرنے کا مطالبہ