دنیا بھر کے شیروں کا 3 چوتھائی بھارت میں ہے: نریندر مودی

تقریباً 3 ہزار شیروں کے ساتھ بھارت دنیا میں شیروں کے لئے سب سے بڑا اور محفوظ رہائشی علاقہ ہے۔ دنیا بھر کے شیروں کا 3 چوتھائی بھارت میں ہے: نریندر مودی

1244192
دنیا بھر کے شیروں کا 3 چوتھائی بھارت میں ہے: نریندر مودی

بھارت میں 2014۔2018 کے دوران شیروں کی تعداد 33 فیصد سے زائد  کی شرح سے اضافے کے ساتھ 3 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے شیروں کے تحفظ کے قومی ادارے کی سال 2018 کے دوران ملک بھر میں اندازً شیروں کی تعداد سے متعلق  رپورٹ  کا اعلان کیا ہے۔

اپنے خطاب میں مودی نے کہا ہے کہ  سال 2014 میں شیروں کی تعداد اندازً 2 ہزار 226 تھی جو سال 2018 میں بڑھ کر 2 ہزار 967 تک پہنچ گئی ہے۔

شیروں کی تعداد میں اضافے پر اظہارِ مسرت کرتے ہوئے مودی نے کہا ہے کہ تقریباً 3 ہزار شیروں کے ساتھ بھارت دنیا میں شیروں کے لئے سب سے بڑا اور محفوظ رہائشی علاقہ ہے۔ دنیا بھر کے شیروں کا 3 چوتھائی بھارت میں ہے"۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ بھارت میں جنگلاتی اور محفوظ علاقوں کے رقبے  میں اضافہ ہوا ہے ۔ سال 2014 میں محفوظ علاقوں کی تعداد 692 تھی جو 2019 میں 860 تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شیروں کی تعداد  کے حوالے سے 562 شیروں کے ساتھ مدھیا پردیش  پہلے 542 شیروں کے ساتھ کرناٹک دوسرے اور 442 شیروں کے ساتھ اترکھنڈ تیسرے نمبر پر ہے۔



متعللقہ خبریں