افغانستان، نیٹو کے ماتحت خدمات ادا کرنے والے 2 امریکی فوجی ہلاک

طالبان نے اپنے اعلان میں  دعوی کیا ہے  کہ صوبہ میدان وارداک کی تحصیل سعید آباد میں  ان کے حملے میں 2 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے  ہیں

1225195
افغانستان، نیٹو  کے ماتحت خدمات ادا کرنے والے 2 امریکی فوجی ہلاک

افغانستان میں نیٹو کے ماتحت خدمات ادا کرنے والے 2 امریکی فوجی مارے گئے۔

نیٹو کے افغانستان میں ہیڈ کوارٹر سے جاری کردہ متعلقہ  اعلان میں ان فوجیوں   کے کس مقام پر اور کب ہلاک ہونے کے حوالے سے آگاہی نہیں کرائی۔

دریں اثناء طالبان نے اپنے اعلان میں  دعوی کیا ہے  کہ صوبہ میدان وارداک کی تحصیل سعید آباد میں  ان کے حملے میں 2 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے  ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے  کل شام افغان دارالحکومت کابل  کا اچانک دورہ کرتے ہوئے صدر اشرف غنی سے ملاقات کی تھی۔

جس  دوران پومپیو نے کہا تھا کہ طالبان کے ساتھ امن مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے  اور اس تنظیم کے ساتھ تین ماہ کے اندر مصالحت قائم ہو سکنے کی توقع  ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں نیٹو کے دائرہ کار میں 14 ہزار امریکی فوجی فرائض ادا کر رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں