بھارت میں پارلیمانی انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی کا کام شروع ہو گیا

اس وقت تک موصول نتائج کے مطابق موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی  کی پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی BJP آگے دکھائی دے رہی ہے

1206584
بھارت میں پارلیمانی انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی کا کام شروع ہو گیا

بھارت میں پارلیمانی انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی کا کام شروع ہو گیا ہے۔

اس وقت تک موصول نتائج کے مطابق موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی  کی پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی BJP آگے دکھائی دے رہی ہے۔

انتخابی کمیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق  BJP ،پارلیمنٹ کی زیریں شاخ لوک سبھا کی  542 نشستوں میں سے 294 پر کامیاب ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

تاہم کمیشن  کی طرف سے جاری کردہ بیان میں اس بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں کہ ووٹوں کے کتنے فیصد کی گنتی مکمل ہو ئی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کے پارلیمانی انتخابات دنیا کے طویل ترین پارلیمانی انتخابات ہیں جو 7 مراحل میں مکمل ہوتے ہیں اور انتخابات میں تقریباً 900 ملین رجسٹرڈ ووٹر اپنے ووٹوں کا استعمال کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں