لاوس میں 3 امریکی راہب بلااجازت تبلیغ کرتے پکڑے گئے،ملک بدر کردیا گیا

جنوب مشرقی ایشیائی ملک لاوس  میں تین امریکی مسیحی را ہبوں کو  بلا اجازت  تبلیغی سرگرمیوں  کی وجہ سے ملک بدر کر دیا گیا

1186218
لاوس میں 3 امریکی راہب بلااجازت تبلیغ کرتے پکڑے گئے،ملک بدر کردیا گیا

 جنوب مشرقی ایشیائی ملک لاوس  میں تین امریکی    مسیحی را ہبوں کو  بلا اجازت   تبلیغی سرگرمیوں  کی وجہ سے ملک بدر کر دیا گیا ۔

امریکہ  میں واقع  "وژن ود آوٹ بارڈرز" کےمطابق  ان  تینوں   راہبوں  کو  تھائی لینڈ  کی سرحد پر رہا کر دیا گیا  ہے جن  کے نام وین ،آٹم  اور جوزف بتائے گئے ہیں جو کہ 8 اپریل  کو   شمال مغربی لاوس   کے صوبہ لوانگ نامتھا  کے دیہاتوں میں  بلا جازت مسیحیت کی تبلیغ کرتےہوئے پکڑے گئے تھے ۔

 لاوس کی اکثریت بدھ مت کی پیرو کار ہے  جہاں  دیگر مذاہب کا پرچار  ممنوع  ہے ۔

 



متعللقہ خبریں