دلائی لاما ہسپتال منتقل کر دئیے گئے

دلائی لاما کو سینے میں انفیکشن کی وجہ سے دارالحکومت نئی دہلی کے ایک ہسپتال میں داخل کر  دیا گیا

1180283
دلائی لاما ہسپتال منتقل کر دئیے گئے

تبت کے روحانی رہنما دلائی لاما بھارت  میں ایک ہسپتال میں منتقل کر دئیے گئے ہیں۔

بی بی سی کی خبر کے مطابق دلائی لاما کو سینے میں انفیکشن کی وجہ سے دارالحکومت نئی دہلی کے ایک ہسپتال میں داخل کر  دیا گیا ہے۔

دلائی لاما کے ترجمان تنزین تکلہا نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 83 سالہ بدھ رہنما  کی  صحت کی حالت تسلی بخش ہے اور انہیں کچھ روز تک ہسپتال میں زیر علاج رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ دلائی لاما 1959 میں چینی انتظامیہ  کے خلاف ناکام بغاوت کے بعد تبت کو چھوڑنے پر مجبور ہو گئے اور بھارت کے شمال میں جلا وطن تبت حکومت قائم کی۔

چینی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تبت 700 سال سے چینی زمین میں شامل ہے جبکہ تبت کے باشندوں کا موقف ہے کہ اس دورانیے کے زیادہ تر حصے میں ان کا ملک آزاد تھا۔

بیجنگ حکومت ، دلائی لاما کی طرف سے تبت کے لئے مزید خود مختاری کے مطالبے کو ،آزادی کی خفیہ کوشش  خیال کرنے کی وجہ سے، رد کر رہی ہے۔  



متعللقہ خبریں