چین: کیمیائی کارخانے میں آگ لگ گئی،درجنوں ہلاک سینکڑوں زخمی

مشرقی چین میں  ایک کیمیائی کارخانے  میں دھماکے کے نتیجے میں 47 افراد ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہو گئے

1168428
چین: کیمیائی کارخانے میں آگ لگ گئی،درجنوں ہلاک سینکڑوں زخمی

مشرقی چین میں  ایک کیمیائی کارخانے  میں دھماکے کے نتیجے میں 47 افراد ہلاک اور 600 سے زائد زخمی ہو گئے۔

حکومت نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ین چینگ کے صنعتی علاقے میں گزشتہ روز  ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 600 سے زائد افراد کو ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ابتدائی طور پر بتایا گیا تھا کہ دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے ہ تھے  لیکن بعدازاں 47افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔

یہ دھماکہ  اتنا شدید تھا کہ اس سے زلزلے کا گمان ہوا اور اس نے قریبی عمارتوں کو ہلا کر رکھ دیا اور کئی کلو میٹر دور تک عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

اس واقعہ  کے بعد سینکڑوں امدادی  اہلکاروں کو طلب کر لیا گیا ہے  جنہوں نے موقع پر موجود 3ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات تک پہنچایا۔

 

 



متعللقہ خبریں