افغانستان میں انتخابات دوبارہ ملتوی کر دیئے گئے

افغانستان میں صدارتی انتخابات دوسری مرتبہ ملتوی کر دیے گئے ہیں جو کہ اب 28 ستمبر کو ہونگے

1167783
افغانستان میں انتخابات دوبارہ ملتوی کر دیئے گئے

افغانستان میں صدارتی انتخابات دوسری مرتبہ ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

 افغانستان کے آزاد انتخابی  کمیشن نے اب یہ انتخابات28 ستمبر کو کرانے کا اعلان کیا ہے۔

قبل ازیں ان صدارتی انتخابات کا انعقاد 20اپریل کو ہونا تھا لیکن انہیں جولائی کے اواخر تک ملتوی کر دیا گیا تھا۔

ایک بیان کے مطابق، انتخابات میں تاخیر انتخابی عمل میں بہتری لانے اور شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے کی جا رہی ہے۔

 مبصرین کا کہنا ہے کہ  افغانستان کے جنگ زدہ حالات اور طالبان کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کی وجہ سے یہ انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں