ملائیشیا: توہین رسالت کے مرتکب شخص کو 7 ماہ قید اور 2445 ڈالر جرمانہ

ملائیشیا میں دین اسلام کے خلاف حقارت اورتوہین رسالت کی پاداش میں  1 شخص کو 7 ماہ قید کی سزا اور 10 ہزار رنگٹ  یعنی2445 امریکی ڈالرز  کی سزا سنائی گئی ہے

1160746
ملائیشیا: توہین رسالت کے مرتکب شخص کو 7 ماہ قید اور 2445 ڈالر جرمانہ

 ملائیشیا  میں دین اسلام کے خلاف حقارت اورتوہین رسالت کی پاداش میں  1 شخص کو 7 ماہ قید کی سزا اور 10 ہزار رنگٹ  یعنی2445 امریکی ڈالرز  کی سزا سنائی گئی ہے ۔

 سوشل میڈیا   کے  ذریعے  محمد یزید کانگ عبداللہ  نے 4 مارچ کو توہین رسالت اور دین اسلام کے خلاف حقارت آمیز مواد    پھیلانے کی کوشش کی تھی جس   کا اس نے عدالت کے سامنے  اعتراف کر لیا ہے ۔

 عدالت نے کہا کہ اگر اس نے2445 ڈالرز کا جرمانہ ادا نہیں کیا تو اس کی  سزا دو سال  تک مزید  بڑھ سکتی ہے ۔

 گزشتہ ہفتے بھی  توہین  رسالت  کے الزام میں 1 شخص کو  10 سال قید    کی سزا دی گئی تھی ۔

 حکام کا کہنا ہے  ملائیشیا  میں     دین اسلام کے خلاف حقارت آمیز بیانات کا  سلسلہ سوشل میڈیا پر پھیلتا جا رہا ہے      اور پولیس کو متعدد شکایات موصول ہو رہی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں