جنوبی کوریا کے سابق صدر ضمانت پر رہا

سیئول میں ہائی کورٹ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ آج  عدالت نے تقریباً ساڑھے آٹھ لاکھ ڈالر کے عوض لی باک  کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے

1158058
جنوبی کوریا کے سابق صدر ضمانت پر رہا

جنوبی کوریا کے سابق صدر لی میونگ باک کی ضمانت منظور ہو گئی ہے۔

سیئول میں ہائی کورٹ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ آج  عدالت نے تقریباً ساڑھے آٹھ لاکھ ڈالر کے عوض لی باک  کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

 سابق صدر نے سخت نگرانی کی شرائط بھی تسلیم کر لی ہیں۔

 اس طرح اب انہیں صرف اپنے اہل خانہ اور وکلاء سے ملنے اور ان سے بات چیت کی اجازت ہو گی۔

یاد  رہے کہ  ان پر اپنے دور صدارت میں سیاستدانوں اور کاروباری افراد سے رشوت لینے کا مقدمہ چل رہا ہے۔

 وہ سن 2008 تا سن 2013  کے درمیان جنوبی کوریا کے صدر رہے تھے۔



متعللقہ خبریں