افغانستان: سیلابی ریلے کی لپیٹ میں آ کر 12 افراد ہلاک

افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار  میں سیلابی ریلے کی لپیٹ میں آ کر 12 افراد ہلاک، 18 زخمی ہو گئے

1155743
افغانستان: سیلابی ریلے کی لپیٹ میں آ کر 12 افراد ہلاک

افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار  میں سیلابی ریلے کی لپیٹ میں آ کر 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

قندھار گورنر دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق پورے صوبے میں چند روز سے جاری شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب کی آفت کا سامنا ہے۔

سیلابی ریلے کی لپیٹ میں آ کر 12 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے ہیں۔

سیلاب کی وجہ سے ایک ہزار 575 گھروں کو نقصان پہنچا ہے اور سینکڑوں افراد کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے بچا لیا گیا ہے۔

گورنر دفتر کے بیان کے مطابق سیلاب کی وجہ سے سینکڑوں مویشی تلف ہو گئے ہیں اور بعض دیہات تک رسائی کے راستے مسدود ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں