بحیرہ جنوبی چین کو ہمارےلیے خطرہ بننے نہیں دیا جائے گا:پومپیئو

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ  امریکہ ،چین کو بحیرہ جنوبی چین کے لیے خطرہ نہیں بننے دے گا

1155152
بحیرہ جنوبی چین کو ہمارےلیے خطرہ  بننے نہیں دیا جائے گا:پومپیئو

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ  امریکہ ،چین کو بحیرہ جنوبی چین کے لیے خطرہ نہیں بننے دے گا۔

 پومپیو نے کہا کہ امریکہ یہ بات یقینی بنائے گا کہ بحیرہ جنوبی چین ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے کھلا رہے۔

 پومپیو نے یہ بیان آج اپنے فلپائن کے  دورے کے دوران دیا۔

 پومپیو نے مزید کہا کہ بحیرہ جنوبی چین میں اگر امریکی فوج کو نشانہ بنایا گیا تو  وہ   اپنے دفاع میں فوری کارروائی کرے گا۔

 یاد رہے کہ  بحیرہ جنوبی چین پر خطے کے کئی ممالک اپنی ملکیت کے دعوے کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں