بھارتی کشمیرمیں ہوکاعالم،چھاپےکے دوران 3 کشمیری ہلاک

بھارتی زیر کنٹرول کشمیر کے ضلع کلگام میں  چھاپے کے دوران  بھارتی فوج نے 3 کشمیری نوجوانوں کو  ہلاک کردیا جبکہ کشمیر پولیس کے ڈی ایس پی امان ٹھاکر ہلاک اور بھارتی فوج کا ایک میجر بھی شدید زخمی ہوا ہے

1151836
بھارتی کشمیرمیں ہوکاعالم،چھاپےکے دوران 3 کشمیری ہلاک

 بھارتی زیر کنٹرول کشمیر کے ضلع کلگام میں  چھاپے کے دوران  بھارتی فوج نے 3 کشمیری نوجوانوں کو  ہلاک کردیا جبکہ کشمیر پولیس کے ڈی ایس پی امان ٹھاکر ہلاک اور بھارتی فوج کا ایک میجر بھی شدید زخمی ہوا ہے۔

دوسری جانب حریت رہنماؤں کی اپیل پر کشمیری عوام بھارتی جارحیت کے خلاف  ہڑتال کر کے صدائے احتجاج بلند کر رہے ہیں۔

 پوری وادی میں ہُو کا عالم ہے اور سڑکوں، بازاروں  اور گلیوں میں مکمل سناٹا ہے۔

 یاد رہے کہ حریت رہنماؤں نے پلوامہ حملے کے بعد بھارتی فوج  کی جانب سے بلاجواز چھاپے، گرفتاریاں، چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرنے اور بھارتی دستور  کی دفعہ  35-اے کو ختم کرنے کی مودی سرکار کی مذموم سازش کے خلاف پُر امن  مکمل ہڑتال کی اپیل کی تھی۔

 



متعللقہ خبریں