تھائی لینڈ: الیکشن کمیشن نے شہزادی رتنا کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے

تھائی لینڈ میں ملکی الیکشن کمیشن نے شاہ مہا وجیرہ لونگ کورن کی بڑی بہن کو آئندہ عام انتخابات میں سیاسی امیدوار کے طور پر نااہل قرار دے دیا ہے

1142891
تھائی لینڈ: الیکشن کمیشن نے شہزادی رتنا کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے

تھائی لینڈ میں ملکی الیکشن کمیشن نے شاہ مہا وجیرہ لونگ کورن کی بڑی بہن کو آئندہ عام انتخابات میں سیاسی امیدوار کے طور پر نااہل قرار دے دیا ہے۔

 67 سالہ شہزادی اُوبول رتنا نے کہا تھا کہ وہ ایک عوام پسند سیاسی جماعت کی امیدوار کے طور پر ملکی وزیر اعظم بننا چاہتی تھیں۔

 ان کا یہ اعلان تھائی عوام کے لیے ایک بڑا دھچکا تھا۔

 اُوبول رتنا کے اس اعلان کے بعد شاہ  وجیرہ لونگ کورن نے بھی اسے نامناسب قرار دے دیا تھا۔

تھائی لینڈ میں بادشاہ کا درجہ قابل تقدس  ہوتا ہے اور شاہی خاندان ہمیشہ سیاست سے دور رہتا ہے۔

 آج کے دن مالیکشن کمیشن نے وزارت عظمیٰ کے لیے امیدواروں کی جو فہرست جاری کی اس میں شہزادی اُوبول رتنا کا نام شامل نہیں ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں