بھارت میں سالِ رواں میں سوائن فلو سے 169 افراد ہلاک

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ برس پورے بھارت میں 11 سو افراد ایچ ون این ون نامی وائس سے ہلاک جبکہ 15 ہزار کے قریب اس سے متاثر ہوئے تھے، یہ وائرس انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے

1137068
بھارت میں سالِ رواں میں سوائن فلو سے 169 افراد ہلاک

بھارت میں اس سال کے اوایل سے 27 جنوری تک  سوائن فلو سے 169 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر ایک ہزار افراد میں اس مہلک فلو کا وائرس موجود ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ برس پورے بھارت میں 11 سو افراد ایچ ون این ون نامی وائس سے ہلاک جبکہ 15 ہزار کے قریب اس سے متاثر ہوئے تھے، یہ وائرس انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے۔اس متعدی مرض کے کیسز موسمِ سرما کے دوران ماہِ دسمبر اور جنوری میں بھارت کے مغرب اور شمالی حصوں میں سامنے آئے جس میں راجستھان اور نئی دہلی بھی شامل ہے۔

 اب تک 5 ہزار ایک سو افراد کا معائنہ کیا جاچکا ہے۔محکمہ صحت راجستھان کی جناب سے جاری کردہ بیان کے مطابق صرف یکم جنوری سے 17 جنوری تک راجستھان میں سوائن فلو سے 40 افراد ہلاک اور ایک ہزار 36 افراد متاثر ہوئے۔بھارتی دارالحکومت دہلی میں اس وائرس سے متاثر ہونے والے افراد میں ایک اہم شخصیت امیت شاہ بھی شامل ہیں جو وزیر اعظم نریندر مودی کے معاون ہیں اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

راجستھان میں سوائن فلو سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ضلع جودھپور ہے جہاں 16 افراد کی ہلاکت جبکہ 225 کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے تاہم اب تک اس حوالے سے کوئی سفری حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا۔



متعللقہ خبریں