کابل: پٹرول پمپ دھماکے سے اڑ گیا،3 افراد ہلاک 27 زخمی
افغان دارالحکومت کابل کے عبدالحق نامی علاقے میں ایک پٹرول پمپ میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہو گئے جن میں 6 کی حالت نازک ہے
1119048
افغان دارالحکومت کابل کے عبدالحق نامی علاقے میں ایک پٹرول پمپ میں آگ لگ گئی۔
وزارت صحت کے ترجمان واحد اللہ معیار کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ شب پیش آیا جس کی لپیٹ میں قریبی عمارت بھی آگئی ۔
اس واقعے میں 3 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہو گئے جن میں 6 کی حالت نازک ہے ۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ ایک دھماکے سے تباہ ہو گیا جس نے بعد میں قریبی عمارت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔
متعللقہ خبریں
بنگلہ دیش میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 35 کسانوں سمیت 74 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے
حکام شہریوں کو آسمانی بجلی کے اثرات سے بچنے کے لیے آگاہی کرا رہے ہیں
افغانستان: پولیس کانوائے پر بم حملہ، 5 پولیس اہلکار ہلاک
صوبہ بدخشاں میں بم حملے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے