بنگلا دیش میں عام انتخابات کے لیے پولنگ جاری، ووٹنگ کے دوران سات افراد ہلاک

وزیر اعظم حسینہ واجد کے چوتھی بار جیت کے امکانات واضح ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عوامی لیگ کی حسینہ واجدکا بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کی زیرقیادت قائم اتحادسےمقابلہ ہے، چوتھی باروزارت عظمیٰ کاعہدہ حاصل کرنےکی دوڑمیں شامل ہیں

1116042
بنگلا دیش میں عام انتخابات کے لیے پولنگ جاری، ووٹنگ کے دوران سات افراد ہلاک

بنگلا دیش میں عام انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔ وزیر اعظم حسینہ واجد کے چوتھی بار جیت کے امکانات واضح ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عوامی لیگ کی حسینہ واجدکا بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کی زیرقیادت قائم اتحادسےمقابلہ ہے، چوتھی باروزارت عظمیٰ کاعہدہ حاصل کرنےکی دوڑمیں شامل ہیں۔

بنگلہ دیشی پولیس کے مطابق ووٹنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک سات افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ ہلاکتیں مختلف علاقوں میں حکمران عوامی لیگ اور اپوزیشن کی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے کارکنوں کے مابین ہونے والے تصادم میں ہوئیں۔

 پولیس نے مزید بتایا کہ دو افراد کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔ ان میں سے ایک بیلٹ بوکس اٹھا کر لے جا رہا تھا جبکہ دوسرا ایک پولنگ اسٹیشن میں داخلے کی کوششوں میں تھا۔

آج ہونے والے انتخابات میں قوی امید ہے کہ شیخ حسینہ تیسری مدت کے لیے بنگلہ دیش کی وزیر اعظم منتخب ہو جائیں گی۔ اس سے قبل کئی ہفتوں طویل انتخابی مہم کے دوران پرتشدد واقعات رونما ہوئے، ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کی گئی جبکہ اپوزیشن کے ہزاروں کارکنوں کو حراست میں لیا گیا۔ اسی لیے چند ماہرین انتخابات کو شیخ حسینہ کا ریفرنڈم قرار دے رہے ہیں۔

3سونشستوں والی پارلیمان میں حسینہ واجدکوچوتھی بارحکومت بنانےکیلیے151سیٹیں درکار ہیں۔ عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے 6لاکھ اہلکارتعینات کئے گئے ہیں،مختلف شہروں میں ہفتےکی شام سےموبائل فون سروس بھی معطل کی گئی ہے۔

 اس سے قبل پُرتشدد انتخابی مہم میں حکومت پر اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات سامنے آتے رہے ۔انتخابات کااعلان کیےجانےکےبعدسےاپوزیشن کے15ہزارسےزائدکارکن گرفتار ہو چکےہیں جبکہ بنگلادیش میں اپوزیشن کے17رہنماؤں کوعدالتوں کی جانب سےنااہل قرار دیا جا چکا ہے۔

بنگلا دیش میں میڈیا کے خلاف کریک ڈاؤن

دوسری جانب بنگلادیش میں انتخابات کے روز میڈیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئےاہم نیوز چینل کی نشریات بند کردی گئیں۔

، چینل حکام کے مطابق نجی نیوز چینل جمونا ٹی وی کے خلاف کارروائی گزشتہ رات کی گئی۔

چینل چیف نیوز ایڈیٹر کا کہنا ہے کہ کیبل آپریٹرز کوئی بھی وضاحت دیئے بغیر ٹی وی کی نشریات بند کیں، چینل سے ٹرانسپیشن جاری لیکن بلیک آؤٹ کے باعث کوئی نشریات نہیں دیکھ پارہا۔

 



متعللقہ خبریں