فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈا ناو میں 7 کی شدت کا زلزلہ

زلزلے کے نتیجے میں اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم فلپائن اور انڈونیشیا میں سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی

1115717
فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈا ناو میں 7 کی شدت کا زلزلہ

فلپائن   کے جنوبی علاقوں میں 7 کی شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

امریکی محکمہ  ارضیات  نے فلپائن کے  جنوبی جزیرے منڈاناؤ  کے شہر داواؤ میں 6٫9 کی شدت کا زلزلہ آنے کی اطلاع دی تھی جسے بعد میں 7 کے طور پر تبدیل کر دیا گیا۔

زلزلے کا مرکز فلپائن سے 84 کلومیٹر جنوب مشرق میں 60 کلو میٹر زیرزمین تھا۔

 زلزلے کے نتیجے میں اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم فلپائن اور انڈونیشیا میں سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔

پیسفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں فلپائن اور انڈونیشیا کے ساحلوں پر سونامی کی تباہ کن لہریں اٹھنے کا امکان ہے۔

تاہم زلزلے کے نتیجے میں امریکی ریاست ہوائی میں سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔


 



متعللقہ خبریں