چین: 5.7 کی شدت سے زلزلہ

چین کے صوبے سیچوان  میں 5.7کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

1107726
چین: 5.7 کی شدت سے زلزلہ

چین کے صوبے سیچوان  میں 5.7کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

چین کے زلزلہ نیٹ ورک مرکز کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیچوان کے ضلعے یبین کی تحصیل شنگوِن میں 5.7 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلے کی زیر زمین گہرائی 12 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے تاہم کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ سیچوان فالٹ لائن پر واقع ہے اور گذشتہ سال بھی یہاں 7 کی شدت سے  آنے والے زلزلے میں 20 افراد ہلاک اور 493 زخمی ہو گئے تھے۔

دوسری طرف تائیوان کے مرکزی میٹرولوجی سینٹر نے بھی جزیرے کے مشرقی شہر ہاولین  سے 40 کلو میٹر کی مسافت پر کھلے سمندر میں 5.6 کی شدت سے زلزلہ آنے کا اعلان کیا ہے۔

زلزلے کی زیر زمین گہرائی 30.3 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے اور ہلاکتوں یا زخمیوں کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔



متعللقہ خبریں